ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مردہ مریض کے آپریشن کو کامیاب کہتے ہیں ایم پی : سسودیا 

مردہ مریض کے آپریشن کو کامیاب کہتے ہیں ایم پی : سسودیا 

Fri, 06 Oct 2017 00:35:11    S.O. News Service

نئی دہلی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش کمار سسودیا نے معیشت کو مضبوط بنانے کے وزیراعظم نریندر مودی کے منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہ وہ کہ ڈاکٹر کی طرح بات کر رہے ہیں جس کا مریض موت کے دہانے پر کھڑا ہے اور مریض کے آپریشن کو وہ کامیاب بتا رہے ہیں ۔ آپ رہنما اور دہلی کے نائب وزر اعلی منیش سسودیا نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ ملک کی گرتی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے مودی نے اپنی طرف سے آپریشن کو کامیاب کہا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مرض کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے ملک کی معیشت کی موجودہ حالت پر تفصیلی بیان دیا ؛ لیکن اس میں انہوں نے بگڑتی اقتصادی نظام کو پٹری پر لانے کا کا کوئی طریقہ ذکر نہیں کیا ۔مودی نے ان تمام مسائل کا ذکر کرنا ہی چھوڑ دیا جو عوامی مفاد عامہ سے جڑے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک عوامی شعبہ میں اقتصادی بحران ہے جو بگڑتی ہوئی معیشت کی اصل ن کے طریقوں کو حل کرنا ہی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے ؛ لیکن مودی اپنے دعوؤں کے مطابق ترقیات لانے میں ناکام رہے ہیں ،تاہم اپنی اس کامیابی جو در حقیقت ملی ہی نہیں اس پر اپنی پیٹھ تھپتھپا رہے ہیں ۔ منیش سسودیا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے بیان کا واضح مطلب یہ ہے کہ معیشت کے آپریشن پر وہ اپنی کامیابی کا اظہار کر رہے ہوں،تاہم سچائی یہ ہے کہ مریض مردہ ہوچکا ہے ۔


Share: